عنوان: سونے پر متعدد سالوں کی زکوۃ کا حکم(4165-No)

سوال: مفتی صاحب ! ایک خاتون کے پاس بارہ سال سے چھ تولہ سونا ہے، خاتون کی ایک نابالغ بیٹی بھی ہے جس کو تحفہ میں ایک تولہ سونا بچپن میں ملا تھا، پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس کے پاس موجود مجموعی سات تولہ سونا پر زکوة واجب ہے؟
نوٹ:
یاد رہے کہ اس سونے کے علاوہ نہ چاندی ہے نہ مال تجارت، البتہ کچھ نہ کچھ آٹھ سے دس ہزار کی رقم (جو کبھی بھائی یا شوہر دے دیتا ہے) ہوتی ہے جو گھر میں خرچ ہوتی رہتی ہے اور مستقل جمع نہیں رہتی اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بالکل بھی نہیں ہوتی۔

جواب: واضح رہے کہ اس خاتون کے پاس ان بارہ سالوں میں سے جن سالوں کے آخر میں چھ تولہ سونے کے ساتھ کچھ نہ کچھ نقد رقم زائد از ضرورت موجود تھی، تو اس خاتون پر ان سالوں میں چھ تولہ سونے کی رقم سمیت زکوۃ نکالنا لازم ہے، البتہ نابالغ بیٹی کو جو ایک تولہ سونا گفٹ میں ملا ہے، تو اس پر زکوۃ لازم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (باب زکوٰۃ المال، 229/2، ط: سعید)
ونقصان النصاب فی الحول لا یضر إن کمل فی طرفیہ لأنہ یشق اعتبار الکمال فی أثنائہ الخ۔

سنن الدار قطنی: (باب استقراض الوصي من مال الیتیم، رقم الحدیث: 1962، 97/2، ط: دار الکتب العلمیة)
أخرج الدار قطني عن ابن عباسؓ قال: لایجب علی مال الصغیر زکاۃ حتی تجب علیہ الصلاۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 306 Apr 28, 2020
sone / gold per mutaaddid / mutadid / motaaddid / motadid saloo / salon / years ki zakat / zakaat ka hokom / hokum / hukom / hukum, Ruling on Zakat on gold for several years

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.