سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! سجدہ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
پہلے ہاتھ زمین پر لگنے چاہیے یا گھٹنے؟
جو بھی صحیح طریقہ قرآن و سنت کی روشنی میں ہو، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب: سجدہ کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ سجدہ میں جاتے ہوئے پہلے گھٹنوں کو زمین پر رکھا جائے، پھر ہاتھ، پھر ناک اور آخر میں پیشانی زمین پر رکھی جائے، اور جب سجدے سے اٹھے تو پھر اس کے برعکس عمل کرے، یعنی سب سے پہلے پیشانی زمین سے اٹھائی جائے، پھر ناک، پھر ہاتھ اور آخر میں گھٹنے اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن أبی داؤد: (رقم الحدیث: 838، 222/1، ط: دار الفکر)
عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَاَيْتُ النَّبِيَّ صلیٰ الله عليه وآله وسلم إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُکْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ وَإِذَا نَهَضَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُکْبَتَيْهِ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی