عنوان: بیچنے کی نیت سے قسطوں پر خریدے گئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم (4195-No)

سوال: مفتی صاحب ! کسی نے ایک پلاٹ قسطوں پر اس نیت سے لیا کہ جب قسطوں کی مکمل ادائیگی ہو جائے گی تو اس کو بیچ کر اس سے حاصل ہونے والی رقم سے ملکیت میں پہلے سے موجود ایک پلاٹ پر گھر بنوا لوں گا، تو کیا پہلے پلاٹ پر ( جس کو بیچ کر دوسرے پلاٹ پر مکان بنوانا ہے) زکوة واجب ہو گی؟

جواب: واضح رہے کہ قسطوں پر پلاٹ خریدنے سے خریدار اس کا مالک بن جاتا ہے، خواہ پلاٹ پر قبضہ کیا ہو یا نہ کیا ہو اور جو پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدا جائے، پھر بعد میں اس رقم سے چاہے گھر بنانے کی نیت ہو، بہرصورت ایسا پلاٹ مالِ تجارت ہے اور اس کی موجودہ قیمت فروخت، اگر نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو سال گزرنے پر اس کی زکوۃ واجب ہوگی۔
لہذا صورت مسئولہ میں بیچنے کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ کی قیمت فروخت پر زکوۃ لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتح القدير: (178/2، ط: دار الکتب العلمیة)
ومن اشترى جاريةً للتجارة ونواها للخدمة بطلت عنها الزكاة)؛ لاتصال النية بالعمل وهو ترك التجارة، (وإن نواها للتجارة بعد ذلك لم تكن للتجارة حتى يبيعها فيكون في ثمنها زكاة)؛ لأن النية لم تتصل بالعمل إذ هو لم يتجر فلم تعتبر".

الھندیة: (179/1، ط: دار الفکر)
الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنة ما كانت إذا بلغت قيمتها نصابا من الورق والذهب۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1432 Apr 29, 2020
baichne / bechne/ bechnay ki niat / niyat se / say qiston/ qisto par / per khareede / khareeday gay plot par zakat / zakaat ka hukum, Ruling on Zakat on plots purchased with the intention of selling

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.