resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: انشورنس کی پالیسی خریدنے پر آمادہ کرنے کے لئے کولڈ کالز (cold calls) کرنا اور غیر مسلموں کو یہ خدمت فراہم کرنا

(41965-No)

سوال:
میں ایک کال سینٹر میں کام کرتا ہوں، ہمارا پراجیکٹ امریکہ میں واقع ہے، لیکن ہم پاکستان سے کام کرتے ہیں۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم امریکہ میں لوگوں کو کولڈ کالز کرتے ہیں اور انہیں آٹو اور ہوم انشورنس کے لیے کوٹس پیش کرتے ہیں۔ جب کوئی گاہک دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو ہم کال کو ایک لائسنس یافتہ امریکی انشورنس ایجنٹ کو منتقل کر دیتے ہیں، جو پھر باقی تمام عمل سنبھالتا ہے۔اس کے بدلے میں ہمیں اس کام کے لیے تنخواہ یا کمیشن ملتا ہے۔
میرے سوالات یہ ہیں:
کیا انشورنس کے لیے کولڈ کالز کرنا اور دلچسپی رکھنے والے صارفین کو ایجنٹ کے حوالے کرنا اسلام میں جائز ہے؟
اگر ہم یہ خدمت صرف غیر مسلموں کو فراہم کریں تو کیا اس سے حکم میں کوئی فرق پڑتا ہے؟ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب: مروَّجہ انشورنس میں کئی شرعی مفاسد (سود جوا، اور غرر) پائے جاتے ہیں، جن کی وجہ سے مروَّجہ انشورنس ناجائز اور گناہ ہے۔
پوچھی گئی صورت میں انشورنس پالیسی خریدنے پر لوگوں کو آمادہ کرنے کے لئے کولڈ کالز (cold calls) کرنا ناجائز معاملہ کی ترویج اور تشہیر کا ذریعہ ہے، جو کہ گناہ کے کام میں معاونت (تعاون على الإثم) ہے، لہٰذا سوال میں ذکر کردہ کام جائز نہیں ہے، یہ خدمات غیر مسلموں کو فراہم کرنا بھی جائز نہیں ہے، لہذا اس سے اجتناب لازم ہے۔

۔۔۔۔۔
*دلائل:*
*قال اللہ تعالیٰ[المائدة: 2]:*
﴿وَتَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ﴾

*تفسیر ابن کثیر(10/2، ط:دارالسلام):*
(ولا تعاونوا على الاثم و العدوان)، یأمر تعالی عبادہ المؤمنین بالمعاونة علی فعل الخیرات وهوالبر و ترك المنکرات و هو التقوی، و ینهاهم عن التناصر علی الباطل و التعاون علی المآثم والمحارم

*بداية المبتدي (ص189):*
وَلَا يجوز الِاسْتِئْجَار على الْغناء وَالنوح

*حاشية ابن عابدين (5/ 229، ط: الحلبي):*
مطلب أمرنا بتركهم وما يدينون (قوله وقد أمرنا بتركهم وما يدينون) كذا في الهداية وقال دل عليه قول عمر: ولوهم بيعها وخذوا العشر من أثمانها اه وأشار به إلى أن إعراضنا عنهم، ليس لكونها مباحة شرعا في حقهم كما هو قول البعض، بل الحرمة ثابتة في حقهم في الصحيح، لأنهم مخاطبون بها كما قلنا لكنهم لا يمنعون من بيعها، لأنهم لا يعتقدون حرمتها ويتمولونها وقد أمرنا بتركهم وما يدينون كما في البحر عن البدائع

واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance