سوال:
ہمارے یہاں ایک چھوٹا سا پارک ہے جہاں پر اکثر چھوٹے بچے کھیلتے ہیں مگر ہم یہاں نماز جنازہ پڑھتے رہتے ہیں ابھی تک کسی نے کچھ بھی نہیں کہا مگر آج ایک آدمی نے سوال کیا کہ کیا اس پارک میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں کیونکہ یہ گورنمنٹ کی ملکیت ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر مذکورہ پارک میں حکومت کی طرف سے نمازِ جنازہ پڑھنے کی ممانعت نہ ہو تو اس میں نمازِ جنازہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*الدلائل:*
*الدر المختار مع رد المحتار: (381/1، ط: دار الفكر)*
نقل سيدي عبد الغني عن الأحكام لوالده الشيخ إسماعيل أن النزول في أرض الغير، إن كان لها حائط أو حائل يمنع منه وإلا فلا، والمعتبر فيه العرف اه قال يعني عرف الناس بالرضا وعدمه.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی