سوال:
کیا صدقہ کے پیسے سر پر سات مرتبہ گھمانا یا صدقہ کے پیسوں پر ہاتھ لگانا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ "صدقہ کے پیسوں پر ہاتھ رکھنا یا صدقہ والی چیز کو سر کے اوپر سے سات مرتبہ گھمانا" لوگوں کی بنائی ہوئی باتوں میں سے ہے، شریعت میں ایسی باتوں کی کوئی اصل نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی