resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: زکوۃ کی رقم سے مستحق کو پانی کا بور یا موٹر نلکا (ہینڈ پمپ) لگواکر دینے کا حکم

(42013-No)

سوال: مفتی صاحب! کیا زکوۃ کسی مستحق کو گھر میں پانی کا بور اور مکمل موٹر نلکا (ہینڈ پمپ) لگانے کے لئے دی جا سکتی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ زکوٰۃ کی رقم کسی مستحقِ زکوٰۃ کو اس کا مالک بنا کر دینا ضروری ہے،چنانچہ اگر وہ شخص شرعاً مستحقِ زکوٰۃ ہے تو اسے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے،ادائیگی کے بعد چونکہ وہ شخص اس رقم کا مکمل مالک بن جاتا ہے، اس لیے وہ اسے اپنی کسی بھی ضرورت یا مصلحت میں استعمال کر سکتا ہے۔
لہذا کسی مستحق زکوٰۃ شخص کو گھر میں پانی کے بور، موٹر یا نلکا (ہینڈ پمپ) وغیرہ لگوانے کے لیے زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (252/2، ط: سعید)
كتاب الزكاة ... شرعا (تمليك) ...(جزء مال) خرج المنفعة، فلو أسكن فقيرا داره سنة ناويا لا يجزيه (عينه الشارع) وهو ربع عشر نصاب حولي ...(من مسلم فقير) ولو معتوها (غير هاشمي ولا مولاه) أي معتقه، وهذا معنى قول الكنز تمليك المال: أي المعهود إخراجه شرعا (مع قطع المنفعة عن المملك من كل وجه) فلا يدفع لأصله وفرعه (لله تعالى) بيان لاشتراط النية... (قوله وهذا) أي ما عرف به المصنف (قوله أي العهود) ... (قوله مع قطع) متعلق بتمليك، وقوله من كل وجه متعلق بقطع.

الھندیة: (باب المصرف، 188/1، ط: دار الفکر)
ولا یجوز ان یبنی بالزکاۃ المسجد وکذا القناطر والسقایات واصلاح الطرقات و کری الانھار والحج والجھاد وکل مالا تملیک فیه ولا یجوز ان یکفن بھا میت ولا یقضی بھا دین المیت کذا فی التبیین۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat