resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: آن لائن فروخت کی جانے والی ڈیجیٹل تصاویر کی زکوٰۃ کا حکم

(42053-No)

سوال: میں ایک کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں اور اسی کمپنی کے ذریعے آن لائن تصاویر (Photos) فروخت کرتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں ان تصاویر پر زکوٰۃ کس طرح ادا کروں؟ کیونکہ زکوٰۃ مالِ تجارت پر واجب ہوتی ہے، اور میرے معاملے میں یہ تصاویر ہی مالِ تجارت ہیں لہٰذا میں زکوٰۃ کا حساب کس طرح کروں؟

جواب: موجودہ دور میں ڈیجیٹل تصاویر کو مال شمار کیا جاتا ہے اور ان کی باقاعدہ خرید و فروخت کی جاتی ہے، لہذا اگر آپ ایسی تصاویر بناکر آن لائن فروخت کرتے ہیں، اور وہ تصاویر آپ کی زکوۃ کی تاریخ میں آپ کے پاس بیچنے کے لیے موجود ہوں تو یہ تصاویر آپ کا مالِ تجارت شمار ہوں گی، لہٰذا زکوٰۃ کے حساب کے وقت آپ اپنے پاس محفوظ تصاویر کے اسٹاک کی قیمتِ فروخت لگا کر اس قیمت کو دیگر قابلِ زکوٰۃ اموال کے ساتھ شامل کر کے زکوٰۃ ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل تصاویر کی خرید و فروخت کی صرف اسی وقت گنجائش ہے، جب وہ تصاویر شرعی اعتبار سے جائز مواد پر مشتمل ہوں، چنانچہ ایسی تصاویر جو غیر شرعی امور مثلاً: خواتین کی تصاویر، فحاشی یا بے پردگی وغیرہ پر مشتمل ہوں تو ان کی خرید و فروخت جائز نہیں، اور ایسی تصاویر شرعاً مال بھی شمار نہیں ہوں گی، نہ ہی ان کی مالیت پر زکوة لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوى الهندية: (179/1، ط: دار الفكر بيروت)
الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنة ما كانت إذا بلغت قيمتها نصابا من الورق والذهب كذا في الهداية.

رد المحتار: (291/2، ط: دار الفكر بيروت)
وفي الفصل العاشر من التتارخانية عن فتاوى الحجة: من ملك أموالا غير طيبة أو غصب أموالا وخلطها ملكها بالخلط ويصير ضامنا، وإن لم يكن له سواها نصاب فلا زكاة عليه فيها وإن بلغت نصابا؛ لأنه مديون ومال المديون لا ينعقد سببا لوجوب الزكاة عندنا. اه.

رد المحتار: (501/4، ط: دار الفكر بيروت)
المراد بالمال ما يميل إليه الطبع ويمكن ادخاره لوقت الحاجة، والمالية تثبت بتمول الناس كافة أو بعضهم، والتقوم يثبت بها وبإباحة الانتفاع به شرعا؛ فما يباح بلا تمول لا يكون مالا كحبة حنطة وما يتمول بلا إباحة انتفاع لا يكون متقوما كالخمر، وإذا عدم الأمران لم يثبت واحد منهما كالدم بحر ملخصا عن الكشف الكبير.

واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat