resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بیوی کو دو طلاقیں دینے کے ساتھ ہی "فارغ" اور "آزاد" کے الفاظ کہنا

(42071-No)

سوال: السلام علیکم ،میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر نے مجھے ایک ہی وقت میں دو طلاقیں دیں اور کم سے کم درجنوں بار مجھے غصہ میں کہا کہ تم میری طرف سے فارغ ہو، اپنا بندوبست کرو اور یہ بھی بولا کہ تم میری طرف سے آزاد ہو۔
میں اب وہ گھر چھوڑ کر آگئی ہوں اور اس انسان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، نہ وہ انسان مجھے خرچہ دیتا ہے اور نہ ہی بچوں کو، جوائنٹ فیملی ہے جس میں ہر چیز کے بہت سے مسائل ہیں جس میں میرے شوہر نے کبھی میرا ساتھ نہیں دیا۔ میرے مسئلے کا حل بتا دیں۔ شکریہ

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کے شوہر نے ایک ہی وقت میں طلاق کے صریح الفاظ (طلاق دیتا ہوں، وغیرہ) کے ذریعے دو طلاقیں دینے کے ساتھ ہی کئی مرتبہ فارغ اور آزاد کے الفاظ کہے ہوں تو اس صورت میں تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مُغلّظہ ثابت ہوگئی ہے، جس کے بعد نہ رجوع ہوسکتا ہے، اور نہ ہی دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ جواب اس صورت میں ہے کہ جب حقیقتاً مذکورہ تفصیلات کے ساتھ شوہر نے یہ الفاظ کہے ہوں، لیکن اگر حقیقی صورتِ حال اس سے مختلف ہو تو ایسی صورت میں یہ جواب نا کافی شمار ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (307/3، ط: دار الفكر)

(الصريح يلحق الصريح و) يلحق (البائن) بشرط العدة (والبائن يلحق الصريح) الصريح ما لا يحتاج إلى نية بائنا كان الواقع به أو رجعيا فتح.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce