resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: شوہر کا "مجھے طلاق ہے" کہنے کا حکم

(69458-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میں نے تین الگ الگ مواقع پر مختلف کاموں سے خود کو روکنے کے لیے یہ الفاظ کہے تھے: "مجھے طلاق ہے کہ میں نے یہ کام کیا۔" میری نیت اپنی بیوی کو طلاق دینا نہیں تھی، بلکہ خود کو ان کاموں سے روکنا تھا، بعد میں تینوں کام مجھ سے ہو گئے۔ میں نے یہ الفاظ عام حالت میں کہے تھے، غصے میں نہیں۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا میرے نکاح پر کوئی اثر پڑا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سوال میں ذکر کردہ الفاظ "مجھے طلاق ہے" عرفِ عام میں بیوی کو طلاق دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان الفاظ سے طلاقِ رجعی واقع ہوتی ہے، اس لیے جب آپ نے مذکورہ بالا الفاظ کے ذریعے تین الگ الگ مواقع پر مختلف کاموں سے خود کو روکنے کے لیے طلاق کو ان کاموں کے نہ کرنے کے ساتھ معلق کیا تو یہ تعلیق صحیح ہوگئی تھی، اور آپ کے لیے ان کاموں سے بچنا ضروری تھا، لیکن جب آپ ان کاموں سے نہیں بچے تو تینوں مرتبہ شرط پوری ہونے کی وجہ سے آپ کی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی، اور تین کا عدد پورا ہوگیا، بیوی پر تین طلاقیں واقع ہونے سے آپ دونوں کے درمیان حرمتِ مغلَّظہ ثابت ہوگئی ہے، اب اس صورت میں نہ تو رجوع ہوسکتا ہے اور نہ ہی دوبارہ (تجدیدِ) نکاح ممکن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*روح المعانی: (البقرۃ، الایة: 230)*
"فإن طلقها‘‘ متعلقا بقوله سبحانه ’’الطلاق مرتان‘‘ .... فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ أي من بعد ذلك التطليق حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ أي تتزوّج زوجا غيره، ويجامعها

*الدر المختار: (252/3، ط: ایچ ایم سعيد)*
ومن الألفاظ المستعملة: الطلاق يلزمني، والحرام يلزمني، وعلي الطلاق، وعلي الحرام فيقع بلا نية للعرف۔

*رد المحتار:(252/3، ط: ایچ ایم سعيد)*
أَقُولُ: وَقَدْ رَأَيْت الْمَسْأَلَةَ مَنْقُولَةً عِنْدَنَا عَنْ الْمُتَقَدِّمِينَ. فَفِي الذَّخِيرَةِ وَعَنْ ابْنِ سَلَّامٍ فِيمَنْ قَالَ: إنْ فَعَلْت كَذَا فَثَلَاثُ تَطْلِيقَاتٍ عَلَيَّ أَوْ قَالَ عَلَيَّ وَاجِبَاتٌ يُعْتَبَرُ عَادَةُ أَهْلِ الْبَلَدِ هَلْ غَلَبَ ذَلِكَ فِي أَيْمَانِهِمْ اه وَكَذَا ذَكَرَهَا السُّرُوجِيُّ فِي الْغَايَةِ كَمَا يَأْتِي وَمَا أَفْتَى بِهِ فِي الْخَيْرِيَّةِ مِنْ عَدَمِ الْوُقُوعِ تَبَعًا لِأَبِي السُّعُودِ أَفَنْدِي فَقَدْ رَجَعَ عَنْهُ وَأَفْتَى عَقِبَهُ بِخِلَافِهِ؛ وَقَالَ: أَقُولُ الْحَقَّ. الْوُقُوعُ بِهِ فِي هَذَا الزَّمَانِ لِاشْتِهَارِهِ فِي مَعْنَى التَّطْلِيقِ، فَيَجِبُ الرُّجُوعُ إلَيْهِ وَالتَّعْوِيلُ عَلَيْهِ عَمَلًا بِالِاحْتِيَاطِ فِي أَمْرِ الْفُرُوجِ. اه.

*الهندية: (420/1، ط: دار الفکر)*
و اذا اضافه الی الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن یقول لامرأتہ إن دخلت الدار فأنت طالق۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce