resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: تین طلاق کی عدت اور عدت کے دوران نفقہ کا حکم

(69443-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مجھے طلاق کے ایک اہم شرعی مسئلے میں رہنمائی اور تحریری فتویٰ درکار ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ جولائی 2026 میں میرے شوہر نے فون پر مجھے کہا:"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔" اس کے اگلے ہی دن میرے شوہر کراچی آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا: "میں نے تم سے رجوع کر لیا ہے، میں تم سے دوبارہ تعلق رکھنا چاہتا ہوں۔" اس کے بعد ہم دوبارہ میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنے لگے، پھر 11 نومبر 2026 کو میرے شوہر نے غصے کی حالت میں مجھے تین مرتبہ الگ الگ مکمل جملہ کہا: "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔" اب میں اپنے شوہر کے گھر سے نکل کر اپنی دادی کے گھر گاؤں میں ہوں، میرے شوہر نے مجھے گھر سے نکلنے کو کہا تھا۔
میرا آخری حیض یکم اکتوبر 2026 کو آیا تھا اور اس کے بعد نومبر میں ابھی تک حیض نہیں آیا، میں نے حمل کا ٹیسٹ کیا ہے جو منفی آیا ہے۔
1) براہِ کرم کہ کیا اب ہمارا نکاح باقی ہے یا ختم ہو چکا ہے؟
2) میری عدت کب سے شروع ہوگی اور کتنی ہوگی؟
3) کیا عدت کے دوران میں کراچی اپنے والدین کے پاس مستقل رہنے جا سکتی ہوں؟
4) کیا عدت کے دوران میرے شوہر پر میرا نان نفقہ واجب ہے؟ براہِ کرم میرے مکمل واقعے کو سامنے رکھتے ہوئے تحریری فتویٰ عطا فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً

جواب: پوچھی گئی صورت میں آپ پر تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، لہٰذا اب نہ رجوع کی گنجائش ہے اور نہ ہی باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔
نیز آپ کی عدت تیسری طلاق واقع ہونے کی تاریخ، یعنی 11 نومبر 2026ء سے شروع ہوچکی ہے۔ طلاق کی عدت کے حوالے سے حکم یہ ہے کہ اگر عورت حاملہ (Pregnant) نہ ہو تو اس کی عدت تین مکمل حیض(Periods) کا گزرنا ہے، جبکہ اگر عورت حاملہ(Pregnant) ہو تو اس کی عدت بچے کی پیدائش تک ہے۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ طلاق یافتہ عورت عدت کہاں گزارے گی تو اس بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ عورت اپنی عدت اسی گھر میں گزارے گی جہاں وہ شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھی، البتہ اگر کوئی شرعی عذر یا مجبوری ہو، مثلاً: شوہر کی طرف سے کسی ناجائز تعلق میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں عورت کے لیے کسی دوسری محفوظ جگہ عدت گزارنے کی گنجائش ہے۔
اسی طرح اگر عورت شوہر کے گھر میں عدت گزارے یا شوہر کی اجازت و رضامندی سے کسی دوسری جگہ عدت گزارے تو اس دوران عدت ختم ہونے تک اس کا نفقہ شوہر کے ذمے لازم ہوگا، البتہ اگر عورت شوہر کی اجازت و رضامندی کے بغیر کسی دوسری جگہ منتقل ہوجائے تو اس صورت میں اس کا نفقہ شوہر کے ذمے لازم نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شرح النووي على مسلم: (70/10، ط: دار إحياء التراث العربي)
«وقد اختلف العلماء فيمن قال لامرأته أنت طالق ثلاثا فقال الشافعي ومالك وأبو حنيفة وأحمد وجماهير العلماء من السلف والخلف يقع الثلاث

روح المعانی: (البقرۃ، الایة: 230)
"فإن طلقها‘‘ متعلقا بقوله سبحانه ’’الطلاق مرتان‘‘ .... فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ أي من بعد ذلك التطليق حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ أي تتزوّج زوجا غيره، ويجامعها

الدر المختار: (233/3، ط: دار الفکر)
وذهب جمهور الصحابة والتابعين ومن بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث.

الدر المختار مع رد المحتار: (520/3، ط: دار الفکر)
(ومبدأ العدة بعد الطلاق و) بعد (الموت) على الفور۔
قال في الشرنبلالية: قوله: وابتداؤها عقيبهما أي عقيب الطلاق والموت يستثنى منه من بين طلاقها فإن عدتها من وقت البيان لا من وقت قوله إحداكما طالق، وإن مات قبل البيان لزم كلا منهما عدة الوفاة تستكمل فيها ثلاث حيض كما في البزازية. اه.

بدائع الصنائع: (89/3، ط: دار الکتب العلمیة)
ثم إذا وقع عليها ثلاث تطليقات في ثلاثة أطهار فقد مضى من عدتها حيضتان إن كانت حرة لأن العدة بالحيض عندنا، وبقيت حيضة واحدة فإذا حاضت حيضة أخرى فقد انقضت عدتها وإن كانت أمة فإن وقع عليها تطليقتان في طهرين فقد مضت من عدتها حيضة وبقيت حيضة واحدة فإذا حاضت حيضة أخرى فقد انقضت عدتها.

الدر المختار: (537/3، ط: دار الفکر)
(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه.

الھندیة: (587/1، ط: دار الفکر)
فإن کان الزوج فاسقا یخاف علیہا منه فإنها تخرج و تسکن منزلا آخر احترازاً عن المعصیة.

الهندية: ( كتاب الطلاق، الباب السابع عشر في النفقات،557/1، ط: دار الفكر)
المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعيا أو بائنا، أو ثلاثا حاملا كانت المرأة، أو لم تكن كذا في فتاوى قاضي خان الأصل أن الفرقة متى كانت من جهة الزوج فلها النفقة، وإن كانت من جهة المرأة إن كانت بحق لها النفقة، وإن كانت بمعصية لا نفقة لها، وإن كانت بمعنى من جهة غيرها فلها النفقة ... بخلاف ما لو نشزت فطلقها، ثم تركت النشوز فلها النفقة كذا في محيط السرخسي والأصل في هذه أن كل امرأة لمغ تبطل نفقتها بالفرقة، ثم بطلت في العدة بعارض منها، ثم زال العارض في العدة تعود نفقتها، وكل من بطلت بالفرقة لا تعود النفقة إليها في العدة، وإن زال سبب الفرقة كذا في البدائع.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce