resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: بیوی کو "آپ کو بھیج دوں کیا؟" کے الفاظ کہنے کا حکم

(69501-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! میں نے غصے میں اپنی بیوی سے صرف اتنا کہا تھا: ”آپ کو بھیج دوں کیا؟“ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ “میں آپ کو بھیج رہا ہوں” یا “میں آپ کو بھیج دوں گا”، بلکہ صرف سوال کے انداز میں کہا تھا: “آپ کو بھیج دوں کیا؟”
میرا مقصد صرف غصے میں اسے اس کے والد کے گھر (میکے) بھیجنے کی دھمکی دینا تھا۔ میں نے طلاق کا لفظ بالکل نہیں کہا اور میرے دل میں طلاق دینے یا رشتہ ختم کرنے کی کوئی نیت نہیں تھی،براہِ کرم حنفی فقہ کے مطابق رہنمائی فرمائیں کہ کیا صرف اس جملے ”آپ کو بھیج دوں کیا؟“ سے طلاق واقع ہوئی ہے؟ جزاکم اللہ خیراً۔

جواب: اگر واقعتاً جیسا آپ نے ذکر کیا ہے کہ آپ نے مذکورہ الفاظ سوال کے انداز میں کہے تھے تو ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوگی، البتہ آئندہ کے لیے اس طرح کے الفاظ کہنے سے احتراز کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*الدلائل:*

*الفتاوى الهندية: (384/1، ط: دار الفكر)*
في المحيط لو قال بالعربية أطلق لا يكون طلاقا إلا إذا غلب استعماله للحال فيكون طلاقا.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce