عنوان: خانہ کعبہ میں امام کے پیچھے صف بندی کا حکم(424-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ پہلے امام کعبہ جماعت کراتے ہوئے سب سے آگے کعبہ کے سامنے کھڑے ہوتے تھے۔ ان کے اور کعبہ کے درمیان کوئی نہیں ہوتا تھا، لیکن اب امام صاحب پیچھے کہیں کھڑے ہوکر امامت کرتے ہیں۔ مطاف میں مقتدی ہوتے ہیں، امام صاحب نہیں ہوتے؟

جواب: خانہ کعبہ میں مسجد کی حدود میں چاروں طرف کھڑے ہوکر امامت کی جاسکتی ہے، البتہ اتنا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ جس سمت میں امام کھڑا ہو، اس سمت میں امام سے آگے مقتدی کھڑے نہ ہوں، اگر مقتدی اس سمت میں امام سے آگے کھڑے ہوں گے تو مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی اور اگر اس سمت کے علاوہ دوسری سمت سے مقتدی آگے کھڑے ہوں، چاہے مطاف کے اندر ہی کیوں نہ ہوں، تو اس صورت میں آگے بڑھے ہوئے مقتدیوں کی نماز خراب نہ ہوگی۔ واضح رہے کہ مسجد حرام کی انتظامیہ صف بندی میں بھرپور اہتمام کرتی ہے، لہٰذا ہمیں ان پر اعتماد کرکے اپنی نماز بلاتردد امام کے پیچھے ادا کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (254/2، ط: دار الفکر)
(ويصح لو تحلقوا حولها، ولو كان بعضهم أقرب إليها من إمامه إن لم يكن جانبه) لتأخره حكما؛ ولو وقف مسامتا لركن في جانب الإمام وكان أقرب لم أره، وينبغي الفساد احتياطا. لترجيح جهة الإمام

و فیہ ایضا: (255/2، ط: دار الفکر)
(قوله لتأخره حكما) علة لصحة صلاة الأقرب إليها من إمامه إن لم يكن في جانب الإمام لأن التقدم إنما يظهر عند اتحاد الجهة فإذا لم تتحد لم يتحقق تقدمه على إمامه، والمانع من صحة الاقتداء هو التقدم، ولم يوجد

مختصر القدوری: (ص: 38، ط: نور محمد)
إن صلوا جماعۃ استداروا حول الکعبۃ بہٰذا جرت العادۃ، ومن کان منہم أقرب إلی الکعبۃ في الإمام، فإن کان في الجہۃ التي یصلی إلیہا الإمام لم یجز، وإن کان في جہۃ أخریٰ جاز۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1603 Jan 06, 2019
Khana Kaaba mein Imam kay peechay saf bandi ka hukm, Khana Kaba, Ka'ba, Kabah, Imam k pechay, saf banana, Jumaat in Kaaba, Imam e Kaaba kay peechay saf banana, Arranging rows behind imam in the Holy Kaaba, Holy mosque, Straigtening the rows in Kaaba behind Imam, Perfecting the rows, Where do you stand in salah, Straigtening rows in Salah in Masjid Al Haram

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.