سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! ایک نمازی پر سجدہ سہو لازم ہوا اور اس نے کر لیا، مگر سلام پھیرنے سے پہلے اسے شک ہو گیا کہ آیا سجدہ سہو کیا بھی ہے یا نہیں، تو ایسی صورت میں کیا دوبارہ سجدہ سہو کر لے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر کسی پر سجدہ سہو واجب ہو، لیکن آخری قعدہ میں اس کو سجدہ سہو کے بارے میں شک ہو گیا کہ میں نے سجدہ سہو کیا ہے یا نہیں، تو ایسی صورت میں گمان غالب پر عمل کرے، اگر کسی جانب رجحان نہ ہوتا ہو تو پھر دوبارہ سجدہ سہو کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (130/4، ط: دار الفکر)
اليقين لا يزول بالشك.
و فيه ايضا: (95/2، ط: سعید)
يجب السجود فى جميع صور الشك سواء عمل بالتحري او بني على الاقل.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی