عنوان: زکوۃ کا نصاب(4285-No)

سوال: مفتی صاحب ! زكوة کس پر فرض ہوتی ہے؟

جواب: اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا، اور صرف چاندی ہو تو ساڑھے باون تولہ چاندی پر زکوۃ واجب ہوگی، اور اگر کسی کے پاس تھوڑا سونا اور تھوڑی چاندی ہو، یا دونوں میں سے کسی ایک کی مالیت کے برابر نقدی یا سامانِ تجارت ہو، یا یہ سب ملا کر یا ان میں سے بعض ملا کر مجموعی مالیت چاندی کے نصاب (52.5 تولہ چاندی ) کے برابر بنتی ہو، تو ایسے شخص پر سال پورا ہونے پر ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کرنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایة: (کتاب الزکوٰۃ، 200/1، ط: رحمانیة)
الزکوة واجبة علی الحر العاقل البالغ المسلم اذا ملک نصابا ملکا تاما و حال علیہ الحول۔

الھندیة: (178/1)
تجب فی کل مائتی درھم خمسة دراھم و فی کل عشرین مثقال ذھب والمثقال ھو الدینارعشرون قیراطا۔

بدائع الصنائع: (16/2- 18)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 437 May 04, 2020
zakat / zakaat ka nisab / nisaab, Obligation of Zakat / amount to be obliged zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.