سوال:
السلام علیکم،
ایک عورت کو گزشتہ حیض سے پاک ہونے کے دو ماہ بعد ایک دھبہ نظر آیا، پھر تیسرے دن دوبارہ دھبہ نظر آیا اور پھر چوتھے دن مکمل بلیڈنگ شروع ہوئی، جو حسب معمول آٹھ دن تک جاری رہی۔
اب سوال یہ ہے کہ شروع کے جو دو دھبے تھے، وہ حیض میں شمار ہوں گے یا نہیں؟
جواب: صورت مسئولہ میں ان دو دھبوں کو ملا کر اگر خون کا یہ سلسلہ کل آٹھ دن تک جاری رہا، تو یہ حیض ہی شمار کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (290/1، ط: سعید)
الأول قول أبي یوسفؒ أن الطہر المتخلل بین الدمین لا یفصل؛ بل یکون کالدم المتوالي بشرط إحاطۃ الدم لطرفي الطہر المتخلل، فیجوز بدایۃ الحیض بالطہر وختمہ بہ أیضاً فلو رأت مبتدأۃً دماً وأربعۃ عشر طہراً ویوماً دماً، فالعشرۃ الأولیٰ حیض، ولو رأت المعتادۃ قبل عادتہا یوماً دماً وعشرۃ طہراً ویوماً دماً، فالعشرۃ التی لم تر فیہا الدم حیض إن کانت عادتہا، وإلا ردت إلی أیام عادتہا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی