سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے دوست نے ایک دفعہ مجھے کہا کہ سید کو زکوۃ نہیں دے سکتے، سید کس کو کہتے ہیں؟ اور کیا انہیں زکوۃ نہیں دی جاسکتی؟
جواب: جن لوگوں کا سلسلہِ نسب حضرت عباس، حضرت جعفر، حضرت عقیل، حضرت علی یا حضرت حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہم تک تحقیقی طور پر پہنچتا ہے اور ان کے نسب نامہ میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے تو وہ سید کہلاتے ہیں، آل رسول کی نسبت سے ان کا احترام کرنا ضروری ہےاور سید کو زکوة دینا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (246/2، ط: سعید)
ولا یدفع إلی بنی ہاشم وموالہیم) أي لا یجوز الدفع لہم لحدیث البخاري نحن أہل بیت لا تحل لنا الصدقۃ ولحدیث أبي داؤد مولی القوم من أنفسہم وأنا لاتحل لنا الصدقۃ أطلق في بني ہاشم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی