عنوان: شیئرز پر زکوۃ(4314-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میں نے مختلف کمپنی کے شیئرز خریدے ہوئے ہیں، کیا ان پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟ اور کس قیمت کے اعتبار سے زکوۃ ادا کی جائے گی؟

جواب: اگر کسی کمپنی کے شیئرز بیچنے (Trading) کی نیت سے خریدے ہیں، تو شیئرز کی کل موجودہ بازاری قیمت پر زکوة واجب ہوگی، اور اگر شیئرز بیچنے (Trading) کی نیت سے نہیں خریدے، بلکہ انھیں مستقل طور پر اپنی ملکیت میں رکھنے کا ارادہ ہے یا صرف منافع (dividend) لینے کے لیے رکھے جائیں، اس صورت میں جس کمپنی کے یہ شیئرز ہوں، اس کمپنی کے اموال (investments) کو دیکھا جائے گا، جتنے فیصد اس کمپنی کے قابلِ زکوۃ اموال، مثلاً خام مال وغیرہ ہونگے، ان پر زکوۃ واجب ہوگی، اور جو اموال کارخانہ کی مشینری، فیکٹری، آفس یا دیگر ناقابلِ زکوۃ اموال پر خرچ ہوئے ہوں، ان پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (211/3، ط: زکریا)

وتعتبر القیمۃ یوم الوجوب، وقالا: یوم الأداء … وفي المحیط: یعتبر یوم الأداء بالإجماع، وہو الأصح۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 761 May 07, 2020
shares par zakat , Zakat on shares

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.