عنوان: مالک کو اطلاع دیئے بغیر زکوۃ دیدی(4317-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کسی شخص پر زکوۃ واجب ہو، اور اس کے گھر والے اس کی زکوٰۃ ادا کردیں، تو کیا اس طرح اس شخص کی زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب: جس آدمی پر زکوۃ واجب تھی، اگر اس کے گھر کے افراد نے زکوۃ کی نیت سے کسی مستحق آدمی کو رقم دیدی تو اس کی دو صورتیں ہیں، اگر مذکورہ صاحبِ نصاب آدمی نے پہلے سے اپنے گھر کے لوگوں کو زکوۃ ادا کرنے کی اجازت دیدی تھی تو اس صورت میں گھر کے لوگوں نے زکوۃ کی نیت سے جو رقم دی ہے، وہ زکوۃ میں ادا ہو جائے گی۔
اور اگر مذکورہ آدمی نے پہلے سے گھر والوں کو زکوۃ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، اور گھر کے لوگوں نے زکوۃ کی نیت سے فقیر کو رقم دیدی، اور وہ رقم اب تک اس فقیر کے پاس موجود ہے، اس نے خرچ نہیں کی ہے اور مالک نے زکوۃ کی نیت کر لی تو نیت صحیح ہوگی، اور زکوۃ ادا ہو جائے گی، اور اگر وہ رقم فقیر کے پاس نہیں ہے، بلکہ اس نے خرچ کردی اور مالک نے اب زکوۃ کی نیت کی تو اس نیت کا اعتبار نہیں ہوگا، اور زکوۃ ادا نہیں ہوگی، البتہ صدقہ کا ثواب ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الزکوٰۃ، 268/2، ط: سعید)
وشرط صحۃ ادائھا نیۃ مقارنۃ لہ ای للاداء ولو کانت المقارانۃ ۔ حکما الخ ولا یخرج عن العھدۃ بالعذل بل مالا داء للفقراء۔

الفتاوی الخانیة علی الفتاوی الھندیة: (فصل فی اداء الزکوٰۃ، 262/1)
رجل أمر رجلاً بأن یؤدي عنہ الزکاۃ من مال نفسہ فأدی المامور فإنہ لا یرجع إلی الآمر مالم یشترط الرجوع۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 390 May 07, 2020
maalik ko ittila diye bagair zakat daydi, Paid Zakat without informing the owner

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.