resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بیوی کے زیورات کی زکوۃ بیوی پر ہی واجب ہے(4318-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میری بیوی کے پاس زیورات ہیں جو اس کو شادی کے موقع پر ملے تھے، اور ان پر سال گزر چکا ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس کے زیورات کی زکوٰۃ ادا کرنا بھی میرے اوپر لازم ہے؟ یا وہ اپنے زیورات کی زکوٰۃ خود ادا کرے گی؟

جواب: واضح رہے کہ اگر آپ نے وہ زیورات بیوی کی ملکیت میں دے دیے تھے اور وہ نصاب کے بقدر ہیں تو ان زیورات کی زکوة بیوی پر لازم ہوگی۔ ہاں! اگر آپ بیوی کی اجازت سے ان زیورات کی زکوة ادا کردیں تو زکوة ادا ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

خلاصة الفتاوی: (کتاب الزکوٰۃ، 235/1، ط: رشیدیة)
الزکاۃ إنما تجب إذا ملک نصابا تاماً نامیاً حولاً کاملاً

بدائع الصنائع: (53/2)
ان الزکوۃ عبادۃ عندنا والعبادۃ لا تتادی الا باختیار من علیہ، اما بمباشرتہ بنفسہ او بامرہ وانابتہ غیرہ فیقوم النائب مقامہ....

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

biwi k zeewrat ki zakat kis par wajib hogi?, Who is obliged to pay Zakat on wife's jewellery?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat