عنوان:
ملازمت کے ساتھ ساتھ کمیشن لینا(432-No)
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک فیکٹری کا تنخواہ دار ملازم ہے۔ کیا وہ فیکٹری کے خام مال کی خریداری پر یا تیار شدہ مال کی فروخت پر اپنا علیحدہ تنخواہ کے علاوہ بطور کمیشن یا اجرت معاوضہ لے سکتا ہے؟ اس معاملہ میں عمرو اس کے ساتھ اس صورت میں معاونت کے لیے تیار ہے کہ جو وہ اپنے لیے فیکٹری سے خریداری کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپنی ضرورت سے زائد بھی اپنے نام سے خریداری کرے اور پھر زید کے ہاتھوں وہ زائد از ضرورت مال بکر کو فروخت کرکے فیکٹری کو اس کا مقررہ بل مل جائے اور اضافہ زید رکھ لے۔ عمرو کی اس معاونت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور زید کے لیے ایسے معاملات شرعی اعتبار سے جواز رکھتے ہیں یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر زید کو ملازم رکھتے ہوئے یہ معاہدہ ہوا ہو کہ تمہاری اتنی تنخواہ ہوگی اور اگر تم نے کمپنی کا مال بکوایا تو تمہارا بھی کمیشن ہوگا تو اس صورت میں تنخواہ کے ساتھ کمیشن لینا بھی درست ہوگا، البتہ اگر زید کو صرف ملازمِ وقت رکھا ہو اور کوئی کمیشن کا معاہدہ نہ ہوا ہو تو پھر اس صورت میں زید کا کمیشن لینا درست نہیں، بلکہ وقت کے اندر صرف کمپنی ہی کام کرے گا اور صرف تنخواہ ہی کا حق دار ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (10/6، ط: دار الفکر)
(و) اعلم أن (الأجر لا يلزم بالعقد فلا يجب تسليمه) به (بل بتعجيله أو شرطه في الإجارة) المنجزة۔۔الخ
و فیہ ایضاً: (69/6، ط: دار الفکر)
(والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل۔۔۔۔وليس للخاص أن يعمل لغيره
رد المحتار: (47/6، ط: دار الفکر)
قال في البزازية: إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا يقدر فيه الوقت ولا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة ويطيب الأجر المأخوذ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Mulazmat kay sath sath commission lena, saath saath, commision, commission laina kaisa hay, commission haram hay, commission halal hay, hadith about commission, commission lena jaiz hai,
In addition to salary getting commission as well, While on job taking commission as well, commission in parallel to job, salaried and getting commission as well, Is taking commission right if one is on job, commission based jobs, Is it permissible to get commission, Fatwa on commission