سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا سید شخص کی بیوی کو زکوٰۃ کی مد میں رقم دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ جبکہ اس کی بیوی سید نہیں ہے۔
جواب: سید شخص کی بیوی اگر غیر سید ہو اور مستحقِ زکوۃ بھی ہو تو اسے زکوۃ دینا جائز ہے، زکوۃ کی رقم وصول کرنے کے بعد وہ اس رقم کی مالک ہوگی، چنانچہ وہ اپنے اختیار سے اس رقم کو شوہر و بچوں کی دیگر ضروریات میں بھی خرچ کرسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (کتاب الزکوٰۃ، 201/2، ط: سعید)
فہی تملیک المال من فقیر مسلم غیر ہاشمی ولامولاہ بشرط قطع المنفعۃ عن المملک من کل وجہ ﷲ تعالیٰ ہذا فی الشرع۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی