سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا بہن بھائی کو اور بھائی بہن کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟ جبکہ وہ مستحق زکوۃ ہوں۔
جواب: اگر کسی کا بھائی یا بہن مستحقِ زکوۃ ہو، تو اس کو زکوۃ دینا جائز ہے، بشرطیکہ اس بھائی یا بہن کے کھانے پینے کے اخراجات زکوۃ دینے والے بھائی کے ساتھ مشترک نہ ہوں، اور اگر کھانے پینے کے اخراجات مشترک ہوں تو پھر زکوۃ دینا جائز نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (50/2، ط: سعید)
ویجوز دفع الزکاۃ إلی من سوی الوالدین والمولودین من الأقارب ومن الإخوۃ والأخوات وغیرہم لانقطاع منافع الأملاک بینہم
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی