عنوان: رفاہی اداروں اور اسپتالوں میں زکوۃ دینا(4331-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا رفاہی اداروں اور ہسپتال میں زکوٰۃ دینے سے زکوۃ ادا ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب: اگر رفاہی ادارے اور اسپتال والے زکوۃ کی رقم کو صرف مسلمان فقیر و غریب مستحق لوگوں میں صرف کرتے ہوں یا ان کو دوا دیتے ہوں، تو ان کو زکوۃ دینا جائز ہے۔
اور اگر یہ لوگ زکوۃ کی رقم مستحق اور غیر مستحق دونوں کو دیتے ہوں یا ملازمین کی تنخواہ اور بل وغیرہ زکوۃ سےادا کرتے ہوں تو ایسے رفاہی اداروں اور اسپتالوں کو زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (256/2، ط: سعید)

وشرعاً تملیک جزء مال عینہ الشاع من مسلم فقیر ولو معنوھا غیر ہاشمی ولا مولاہ‘مع قطع لمنفعۃ عن المملک من کل وجہ ﷲ تعالیٰ، قولہ اﷲ تعالیٰ متعلق بتملیک ای لأجل امتثال امرہ تعالیٰ ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 871 May 08, 2020
rifahi idaron or haspatalon / hospitals mai zakat dena, Paying Zakat / Zakaat in charities / public welfare institution and hospitals

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.