عنوان: کونسے زیورات میں زکوۃ واجب ہوتی ہے؟(4332-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے پاس زیورات ہیں، ان میں سے کچھ استعمال میں رہتے ہیں، جبکہ کچھ بالکل بھی استعمال میں نہیں ہیں، ان میں سے کس پر زکوۃ واجب ہوگی؟

جواب: زیورات استعمال میں ہوں یا ویسے ہی رکھے ہوں، ہر صورت میں اگر نصاب کے برابر ہوں اور ان پر سال گزر جائے، تو ان پر زکوۃ واجب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (باب زکوٰۃ المال، 41/2، ط: سعید)

واللازم فی مضروب کل منھما ای الذھب والفضۃ ومعمولہ ولو تبرا اوحلیا مطلقا

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 379 May 08, 2020
konsay zeewarat mai zakat wajib hoti hai?, In which jewellery is Zakat / Zakaat obligatory?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.