عنوان: جی پی فنڈ پر زکوۃ کا حکم(4335-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! جنرل پراویڈنٹ فنڈ کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیا اس پر زکوۃ واجب ہے؟

جواب: اگر جنرل پراویڈنٹ فنڈ کی کٹوتی جبری ہے، تو جب تک فنڈ کی رقم ملازم کو وصول نہ ہوجائے، اس وقت تک اس پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی اور رقم وصول ہونے کے بعد بھی گزشتہ سالوں کی زکوۃ واجب نہیں ہوگی، ایسی رقم پر زکوۃ کا وجوب اس وقت سے شروع ہوتا ہے، جس وقت سے وہ رقم وصول ہوئی ہے، البتہ جو جی پی فنڈ جبری نہ ہو، بلکہ ملازم نے اپنے اختیار سے اس کے لیے رقم کٹوائی ہو، تو اس معاملے میں احتیاط اسی میں ہے کہ رقم وصول ہونے پر گزشتہ سالوں کی بھی زکوۃ ادا کردی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (175/1، ط: رشیدیة)
وأما سائر الدیون المقر بہا، فہی علی ثلاث مراتب عند أبی حنیفۃ : ضعیف وہو کل دین ملکہ بغیر فعلہ لا بدلا عن شيء نحو المیراث، أو بفعلہ لا بدلا عن شيء کالوصیۃ ، أو بفعلہ بدلاً عما لیس بمال کالمہر وبدل الخلع والصلح عن دم العمد والدیۃ وبدل الکتابۃ لا زکوٰۃ فیہ عندہ حتی یقبض نصاباً ویحول علیہ الحول ۔

فتاوی عثمانی: (50/2، ط: معارف القرآن)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2727 May 08, 2020
GP fund par zakat ka hukum, Ruling on Zakat / Zakaat on GP Fund

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.