عنوان: حالت حمل میں طلاق اور عدت کا حکم(4371-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ایک آدمی نے دو گواہوں کے سامنے اپنی حاملہ بیوی کو یہ الفاظ کہے کہ میں ان کو گواہ بناتا ہوں کہ تمہیں طلاق ہے، تمہیں طلاق ہے، تمہیں طلاق ہے، رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہوجائے گی؟

جواب: واضح رہے کہ حالت حمل میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے،البتہ حمل کی صورت میں عدت اس وقت ختم ہوگی جب بچے کی پیدائش ہوگی، لہذا صورت مسئولہ میں تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی ہیں، اور اب اس مرد کا اس عورت کے ساتھ رہنا حرام ہے، اب اگر یہ دونوں دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو عورت کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ اس سے حقوق زوجیت ادا کرنے کے بعد عورت کو طلاق دیدے یا اس کا انتقال ہو جائے، پھر وہ اپنی عدت مکمل کر کے اگر چاہے تو اپنے سابقہ خاوند سے نکاح کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الایة: 230)
فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ....الخ

و قوله تعالیٰ: (الطلاق، الایة: 4)
وَاُولاَتُ الْاَحْمَالِ اَجَلَهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ....الخ

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 2369)
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، جَاءَتْ امْرَأَةُ رِفاعَةَ الْقُرَظِيِّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي ، فَأَبَتَّ طَلَاقِي ، فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ إِنَّمَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ ، فَقَالَ : أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لَا حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ۔

الدر المختار: (233/3، ط: دار الفکر)
(وحل طلاقهن) أي الآيسة والصغيرة والحامل

الھندیة: (528/1، ط: دار الفکر)
وعدة الحامل أن تضع حملها كذا في الكافي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 831 May 13, 2020
halat e hamal / haalat e hamal me / mey talaq / talaaq or eddat / iddat ka hokom / hukum / hukom / hokum, Ruling on divorce and 'iddah / eddat / iddat during pregnancy

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Iddat(Period of Waiting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.