عنوان: بیکری اور میڈیکل سٹور کے سامان میں زکوٰۃ کی مالیت معلوم کرنے کا طریقہ(4410-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !
میں ایک بیکری اور ایک میڈیکل سٹور کا مالک ہوں، بیکری میں بھی ہزاروں مختلف آئیٹمز ہیں اور میڈیکل اسٹور میں بھی ظاہر ہے کہ مختلف قسم کی ہزاروں دوائیاں موجود ہیں، اب زکوة کے حساب کے لیے میں نے سنا ہے کہ bulk price پر بھی زکوة دی جاسکتی ہے، تو bulk price لگانے کا عملی طریقہ کیا ہوگا؟
کیوں کہ مختلف مالیت کے مختلف آئیٹمز ہوتے ہیں، پانچ روپے سے لے کر پانچ ہزار تک کی چیزیں ہوتی ہیں، تو کیا میں خود اندازے سے یہ قیمت لگاوں یا کسی اور سے لگوا لوں؟
اور اگر میں ہول سیل ریٹ کے مطابق زکوة ادا کرنا چاہوں تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟
کیا ہر مختلف آئیٹم کا الگ ہول سیل ریٹ اندازے سے لگانا ہوگا؟

جواب: صورت مسئولہ میں آپ بیکری اور میڈیکل سٹور میں موجود چیزوں کی قیمتوں میں فرق کا لحاظ رکھتے ہوئے، ان اشیاء کی مجموعی مالیت کا تخمینی اندازہ لگائیں، اور مجموعی مالیت کا تخمینی اندازہ احتیاطا کچھ زیادہ کر کے زکوٰۃ نکالیں، تاکہ زکوۃ میں کچھ کمی نہ رہ جائے۔
واضح رہے کہ جس قیمت پر آپ مارکیٹ میں مال آگے بیچتے ہیں، اسی قیمت کے حساب سے ہی زکوٰۃ ادا کریں، نیز بیکری اور میڈیکل سٹور کے سامان کی مجموعی مالیت کا تخمینی اندازہ اگر آپ کسی ماہر دیانت دار شخص کے ذریعے لگوانا چاہتے ہیں، تو آپ کے لیے اس طرح کرنا بھی درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الأشباہ و النظائر: (القاعدة الثالثة، 108/1، ط: زکریا)
الثاني لہ اِبلٌ، وبقرٌ، وغنم سائمۃ وشک في أن علیہ زکوۃ کلہا أو بعضہا ینبغي أن تلزمہ زکوۃ الکل الخ۔

الدر المختار: (باب زکوٰۃ المال، 298/2، ط: سعید)
في عرض تجارۃ قیمتہ نصاب من ذہب أو ورق، ففي کل أربعین درہمًا درہم۔

الھندیۃ: (179/1)
الزکاۃ واجبۃ فی عروض التجارۃ کائنۃ ما کانت إذا بلغت قیمتہا نصابا من الورق والذہب۔

رد المحتار: (باب زکوۃ المال، 300/2)
لأن الإحتیاط في العبادۃ واجب کما صرّحوا بہ في کثیر من المسائل الخ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 931 May 18, 2020
bakery or/ aur medical store k / kay samaan mai zakat ki maaliyat / maaliat maaloom karne ka tariqa, How to find out the value of Zakat in bakery and medical store goods / items

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.