سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! ہمارے محلے میں جنازہ کی نماز پڑھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، تو کیا ایسی صورت میں ہم مسجد کے محراب کے ساتھ جو خالی جگہ ہے، وہاں پر میت کی چارپائی رکھ کر جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ سخت مجبوری کے بغیر مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ ہے،البتہ اگر کوئی مجبوری ہو، مثلاََ: جگہ کی تنگی ہو یا مسلسل سخت بارش ہو رہی ہو یا نا قابل برداشت سخت دھوپ ہو وغیرہ، ان صورتوں میں نماز جنازہ مسجد میں ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (165/1، ط: دار الفکر)
والصلاة على الجنازة في الجبانة والأمكنة والدور سواء، كذا في المحيط وصلاة الجنازة في المسجد الذي تقام فيه الجماعة مكروهة سواء كان الميت والقوم في المسجد أو كان الميت خارج المسجد والقوم في المسجد أو كان الإمام مع بعض القوم خارج المسجد والقوم الباقي في المسجد أو الميت في المسجد والإمام والقوم خارج المسجد هو المختار، كذا في الخلاصة. ولا تكره بعذر المطر ونحوه .
فتاوی محمودیه: (692/8)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی