عنوان: "جب گرمی تیز ہو جائے تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھا کرو" حدیث(4442-No)

سوال: مذکورہ حدیث کی تصدیق فرما دیں: "رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: جب گرمی تیز ہو جائے تو نماز ظہر کو ٹھنڈے وقت میں( یعنی قدرے تاخیر سے) پڑھا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت دوزخ کی بھاپ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ (صحیح البخاری: باب الابراد بالظہر فی شدة الحر)

جواب: جی ہاں! ذکر کردہ روایت بخاری شریف میں ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے:
عن ابی ھریرۃ، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: اذا اشتد الحر فابردوا بالصلاۃ، فان شدۃ الحر من فیح جھنم.
(باب الابراد بالظھر فی شدۃ الحر، ج1، ص135، حدیث نمبر: 536، دارالکتب العلمیہ، بیروت)
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب گرمی تیز ہو جائے تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں ( یعنی قدرے تاخیر سے) پڑھا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت دوزخ کی بھاپ کا ایک حصہ ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 880 Jun 03, 2020
garmi mai namaz e zohor / zuhur ko taakhir say / sai parhna, Confirmation of a hadith / Researching a hadith regarding "Delaying the Zuhar prayer in hot weather"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.