عنوان: امام کا رکوع سے سر اٹھاتے وقت مقتدی کا جماعت میں شامل ہونا(4451-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !
ہمارے امام صاحب کی عادت ہے کہ کسی بھی رکن سے دوسرے رکن میں جانے کے کچھ دیر بعد تکبیر کہتے ہیں، اس تناظر میں سوال یہ ہے کہ ایک شخص نے امام صاحب کو دیکھا کہ رکوع سے کھڑے ہونے کیلئے سر کو اٹھایا، لیکن سمع اللہ ابھی زبان سے ادا نہیں کیا تھا کہ وہ شخص جماعت میں شامل ہوگیا، تو کیا وہ بندہ مسبوق ہوا یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ تکبیرات انتقالات ایک رکن سے دوسرے رکن منتقل ہوتے ہوئے کہنا چاہیے، رکن میں منتقل ہونے کے بعد تکبیر کہنا سنت کے خلاف ہے۔
امام رکوع کی حالت میں ہو اور کوئی مقتدی تکبیرِ تحریمہ کہہ کر امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہو، تو اگر مقتدی نے امام کے رکوع سے سر اُٹھانے سے پہلے پہلے ایک لمحہ کے لئے بھی امام کو رکوع میں پالیا، تو وہ اس رکعت کو پانے والا سمجھا جائےگا، لیکن اگر امام رکوع سے اُٹھ رہا ہو اور مقتدی تکبیرِ تحریمہ کہہ کر رکوع میں جارہا ہو، تو مقتدی اس رکعت کو پانے والا شمار نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیة المستملی: (صفة الصلوٰۃ، ص: 357، ط: سھیل اکیدمی)
و أن یأتي بالأذکار المشروعة في الانتقالات بعد تمام الانتقال․․․ بأن یکبر للرکوع بعد الانتہاء إلی حد الرکوع ویقول سمع اللہ لمن حمدہ بعد تمام القیام ونحو ذلک، لان السنۃان یکون ابتداء الذکر عند ابتداء الانتقال وانتھاؤہ عند انتھائہ کما تقدم فمخالفۃ ذلک مخالفۃ السنۃ۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (ص: 455)
"ومن أدرك إمامه راكعا فكبر ووقف حتى رفع الإمام رأسه" من الركوع أو لم يقف بل انحط بمجرد إحرامه فرفع الإمام رأسه قبل ركوع المؤتم "لم يدرك الركعة" كما ورد عن ابن عمر رضي الله عنهما.
قوله: "فرفع الإمام رأسه" مراده أنه رفع قبل أن يشاركه المؤتم في جزء من الركوع وإلا فظاهر التعبير بالفاء أن الرفع تحقق بعد الإنحطاط وحينئذ تحقق المشاركة فتكون الصلاة صحيحة قوله: "كما ورد عن ابن عمر رضي الله عنهما" ولفظه إذا أدركت الإمام راكعا فركعت قبل أن يرفع رأسه فقد أدركت الركعة وإن رفع قبل أن تركع فقد فاتتك الركعة".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2031 Jun 04, 2020
imaam ka rukoo say sar uthatay waqt muqtadi ka jamaat mai shamil hona , Joining the congregation / jamat by the follower while the Imam is raising his head from bowing / ruku

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.