عنوان: کراچی سے سکھر سفر کرنے والا مسافر قصر کی ابتدا کہاں سے کرے گا؟(4459-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر مجھے سکھر جانا ہو تو ٹول پلازہ ہائی وے سے نکلتے ہی قصر نماز پڑھنی ہو گی یا اٹھتر کلو میٹر پورے ہونے پر قصر نماز پڑھنی ہو گی؟
نوٹ:
یہ بات پیش نظر رہے کہ ٹول پلازہ میرے گھر سے صرف بیس کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔

جواب: اگر کوئی شخص 48 میل (77.24 سوا ستتر کلو میٹر) کی مسافت تک سفر کے ارادے سے نکلا ہو تو ایسا شخص اپنے شہر کی آبادی اور حدود ختم ہونے کے بعد یعنی اپنے شہر سے نکلتے ہی قصر نماز ادا کرے گا، لہذا صورتِ مسئولہ میں کراچی کی حدود سے نکلتے ہی قصر نماز شروع کرے گا، اگرچہ صرف بیس کلو میٹر ہی سفر طے ہوا ہو۔
اسی طرح سفر سے واپسی پر اپنے شہر کی حدود میں داخل ھونے سے پہلے تک قصر نماز پڑھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (باب صلوٰۃ المسافر، 138/2، ط: دار الکتاب الاسلامی)
(قوله من جاوز بيوت مصره مريدا سيرا وسطا ثلاثة أيام في بر أو بحر أو جبل قصر الفرض الرباعي) بيان للموضع الذي يبتدأ فيه القصر ولشرط القصر ومدته وحكمه أما الأول فهو مجاوزة بيوت المصر لما صح عنه - عليه السلام - «أنه قصر العصر بذي الحليفة» وعن علي أنه خرج من البصرة فصلى الظهر أربعا ثم قال: إنا لو جاوزنا هذا الخص لصلينا ركعتين والخص بالخاء المعجمة والصاد المهملة بيت من قصب كذا ضبطه في السراج الوهاج.

حاشية الطحطاوي علی مراقی الفلاح: (ص: 425، ط: دار الکتب العلمیة)
ولا يزال" المسافر الذي استحكم سفره بمضي ثلاثة أيام مسافراً "يقصر حتى يدخل مصره۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1042 Jun 06, 2020
karachi sai sukkur safar karne wala musafir qasar ki ibtida kaha sai karega?, Where will a traveller start Qasar, travelling from Karachi to Sukkur ?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.