عنوان: مرابحہ کا طریقہ(448-No)

سوال: علمائے کرام تجارت کی اس ترتیب کو صحیح طریقے سے ہمیں سمجھادیں کہ یہ ترتیب صحیح ہے یا نہیں؟ ترتیب یہ ہے کہ مجھے اپنی دکان میں تجارت کے سامان کی ضرورت ہے، جو میری دکان میں بکتا ہے، مگر میرے پاس وہ سامان خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، میں اپنے ایک دوست کو تیار کرتا ہوں کہ مجھے فلاں فلاں سامان خریدنا ہے، جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے ہے، تم مجھے دلوا دو، میں تمہیں چھ مہینے بعد اس سامان یعنی ایک لاکھ روپے سامان کے بدلے ایک لاکھ دس ہزار روپے دوں گا۔ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟
میرا دوست یہ کہتا ہے کہ تم مجھ سے ایک لاکھ لے لو اور سامان خرید لو، مجھے چھ مہینے بعد ایک لاکھ دس ہزار روپے دے دینا، کیا یہ طریقہ صحیح ہے یا نہیں؟ اور اگر صحیح نہیں ہے، تو اس کا صحیح طریقہ وضاحت فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ قرض پر زائد رقم لینا سود ہے، جو کہ حرام ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں ایک لاکھ پر دس ہزار زائد لینا حرام ہے، البتہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ پیسے دینے والا ایک لاکھ کا سامان خرید کر قبضہ کرلے، پھر وہ سامان قرض مانگنے والے کو ایک لاکھ دس ہزار میں فروخت کردے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 278، 279)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَo فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَo

صحیح مسلم: (227/2)
عن جابرؓ قال: لعن رسول اللّٰہ ﷺ اٰکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ ، وقال: ہم سواء.

الاشباہ و النظائر: (226/1، ط: دار الکتب العلمیة)
كل قرض جر نفعا حرام

مختصر القدوری: (86/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
المرابحة: نقل ما ملكه بالعقد الأول بالثمن الأول مع زيادة ربح

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 599 Jan 07, 2019
Murabaha ka tarika, tareka, tareeka, types of murabaha, commodity murabaha, morabaha, murabahah, Method of Murabaha, Procedure of Murabaha, How to do Murabaha, What is Murabaha

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.