عنوان: قضا نمازوں کی ادائیگی کن اوقات میں کی جا سکتی ہے؟(4488-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر کسی کے ذمہ قضاء نمازیں ہوں تو کس وقت ان نمازوں کو ادا کرسکتا ہے؟
خصوصاً فجر اور عصر کی قضاء نمازیں کس وقت ادا کرے، یعنی فجر اور عصر کی فرض نماز کے بعد ادا کرے یا فرض سے پہلے، اصل میں بقیہ نمازوں کی قضاء نمازیں تو اسی وقت کی فرض نماز کے بعد ادا کر لیتا ہوں، مگر فجر اور عصر کے بارے میں سمجھ نہیں آتا کہ اس کی قضاء اس کی وقتی فرض نماز سے پہلے ادا کی جائے یا فرض نماز کے بعد؟

جواب: واضح رہے کہ قضا نماز تین مکروہ اوقات ( 1. طلوعِ شمس، (یعنی سورج طلوع ہونے) سے لے کر اشراق کا وقت ہونے تک، 2. استواءِ شمس( یعنی نصف النہار کا وقت، احتیاطاً پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد، تقریباً دس منٹ) 3. غروبِ شمس سے پہلے جب سورج زرد پڑجائے، اس وقت سے لے کر سورج غروب ہوجانے تک) کے علاوہ ہر وقت پڑھی جا سکتی ہے، نیز وقتی نماز پہلے پڑھے یا قضا نماز، دونوں طرح پڑھنا درست ہے، البتہ عصر اور فجر کی نماز کے بعد اور صبح صادق کے بعد فجر کی نماز سے پہلے لوگوں کے سامنے قضا نماز نہیں پڑھنی چاہیے، اگر ان اوقات میں قضا نماز پڑھنی ہو، تو ایسی جگہ پڑھے جہاں لوگ نہ دیکھیں، اس لیے کہ ان اوقات میں نفل نماز ادا کرنا منع ہے، اور قضا نماز پڑھنے سے اپنی پردہ دری لازم آتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (کتاب الصلاۃ، 108/1، ط: دار الفکر)
"ثلاث ساعات لاتجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة: إذا طلعت الشمس حتى ترتفع وعند الانتصاف إلى أن تزول وعند احمرارها إلى أن يغيب، إلا عصر يومه ذلك فإنه يجوز أداؤه عند الغروب ... هكذا في التبيين. ولايجوز فيها قضاء الفرائض والواجبات الفائتة عن أوقاتها، كالوتر. هكذا في المستصفى والكافي".

البحر الرائق: (باب الاذان، 455/1، ط: دار الکتب العلمیة)
قد صرحو! بان الفائتۃ لاتقضٰی فی المسجد لما فیہ من اظہار التکاسل فی اخراج الصلاۃ عن وقتہا فالواجب الاخفاء۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3387 Jun 10, 2020
qaza namazo / namaazo ki adaigi kin oqaat me / main ki ja sakti he / hay?, At what time can qaza prayers be performed?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.