عنوان: "سنا مکی میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفاء ہے" حدیث کی تحقیق اور وضاحت(4490-No)

سوال: رہنمائی فرمائیں کہ کیا جڑی بوٹی "سنا مکی" کے حوالے سے کوئی حدیث موجود ہے؟

جواب: جی ہاں ! سنا مکی کے بارے میں حدیث موجود ہے :
عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ثلاث فيهن شفاء من كل داء إلا السام السنا والسنوت» قال محمد: ونسيت الثالثة " قالوا: يا رسول الله، هذا السنا قد عرفناه، فما السنوت؟ قال: لو شاء الله لعرفكموه»۔
( السنن الكبري للنسايي، حديث نمبر: 7533 ، ط: مؤسسة الرسالة )
’’تین چیزوں میں سوائے موت کے ہر مرض کے لیے شفاء ہے، سنا مکی اور سنوت۔ راوی (محمد )فرماتے ہیں کہ میں تیسری چیز بھول گیا ہوں۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: یا رسول اللہ ! سنا مکی کو تو ہم پہچان چکے ہیں، یہ سنوت کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالی چاہتے تو تمہیں بتادیتے۔
واضح رہے کہ سنا مکی کے ذریعے کس بیماری کا کس طریقے سے علاج ہوگا؟ یہ اس فن سے واقف لوگ ہی بہتر انداز سے بتا سکتے ہیں، کیونکہ حدیث شریف میں صرف اس سے مریض کو شفا ملنے کا تذکرہ ہے، مزید طریقہ استعمال کی تفصیل نہیں ہے۔
نیز دوا کے فائدہ مند یا مضر ہونے کا مدار لوگوں کے مزاج و طبائع، علاقے، آب و ہوا اور دوا کی مقدار پر ہوتا ہے، لہذا کسی مستند طبیب کے مشورے سے ہی ایسی اشیاء کا استعمال کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابن ماجہ: (1144/2، ط: دار احياء الكتب العربية)

حدثنا إبراهيم بن محمد بن يوسف بن سرح الفريابي قال: حدثنا عمرو بن بكر السكسكي قال: حدثنا إبراهيم بن أبي عبلة، قال: سمعت أبا أبي بن أم حرام، وكان، قد صلى مع رسول الله صلى الله عليه وسلم القبلتين، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: «عليكم بالسنى، والسنوت، فإن فيهما شفاء من كل داء، إلا السام» ، قيل: يا رسول الله، وما السام؟ قال: «الموت»
(بالسنى) في النهاية نبات معروف من الأدوية له حمل إذا يبس وحركته الريح سمعت له زجلا. الواحدة سناة. وفي المنجد نبات كأنه الحناء حبه مفرطح.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1640 Jun 10, 2020
suna muki ke / kay baare / baaray me / main hadees, Hadith about Suna Makki / Senna Leaves

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.