سوال:
مفتی صاحب ! زیادہ قیمت، خوبصورت اور زیادہ گوشت والے جانور میں سے کس جانور کی قربانی کرنا افضل ہے؟ رہنمائی فرمائیں
جواب: 1) اگر ضرورت مند لوگ زیادہ ہوں تو زیادہ گوشت والا جانور افضل ہے، ورنہ ایسا جانور جو فربہ اور موٹا ہو اور اس کی قیمت زیادہ اور گوشت عمدہ ہو تو وہ افضل ہے۔
2) اگر بڑے جانور گائے وغیرہ کے ساتویں حصہ کی قیمت اور بکری کی قیمت برابر اور گوشت بھی برابر ہے تو بکری خریدنا افضل ہے، پھر بھیڑ کی قربانی بکری سے، مادہ کی قربانی نر سے افضل ہے۔
3) زیادہ قیمت والے جانور کی قربانی کرنابہتر ہے، لیکن اگر دونوں کی قیمتیں برابر ہوں تو پھر ان میں سے زیادہ گوشت والے کی قربانی کرنا بہتر اور افضل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الاضحیۃ، 322/6، ط: دار الفکر)
"الشاۃ افضل من سبع البقرۃ اذا ستویافی القیمۃ واللحم والکبش افضل من النعجۃ اذ استویا فیہما والانثیٰ من المعز افضل من التیس اذا استویاقیمۃً والانثیٰ من الابل والبقر افضل حاوی وفی الوہبانیۃ ان الانثیٰمن المعز افضل من الذکر اذا ستویا قیمۃ واللّٰہ اعلم".
"قولہ افضل من سبع البقرۃ الخ وکذا من تمام البقرۃ قال فی التتارخانیۃ وفی العتابیۃ وکان الاستاذ یقول بان الشاۃ العظیمۃ السمینۃ التی تساوی البقرۃ قیمۃ ولحماً افضل من البقرۃ لان جمیع الشاۃ تقع فرضاً بلاخلاف واختلفوا فی البقرۃ قال بعض العلماء یقع سبعہا فرضاً والباقی تطوع ۱ھ قولہ اذا ستویا الخ فان کان سبع البقرۃ اکثرلحماً فہو افضل والا صل فی ہذا اذا استویا فی اللحم والقیمۃ فاطیبہما لحماً افضل واذا اختلفا فیہما فالفاضل اولیٰ تتارخانیۃ قولہ والانثیٰ من المعز افضل مخالف کمافی الخانیۃ وغیرہا وقال ومشی ابن وہبان علیٰ ان الذکرفی الضان والمعزافضل لٰکنہ مقید بما اذاکان موجوء ا ای مرضوض الانثیین ای مدقوقہاقال العلامۃ عبدالبرومفہومہ انہ اذالم یکن موجوء ا لایکون افضل".
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی