سوال:
مفتی صاحب! مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز کے دوران اگر کوئی نمازی کسی بیماری کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر جائے، تو آس پاس کھڑے ہوئے نمازیوں کو نماز توڑ کر اسے اٹھانا چاہیے یا نہیں؟ یا اپنی نماز جاری رکھنی چاہیے؟
جواب: صورت مسؤلہ میں نمازیوں کو نماز توڑ کر اسے اٹھانا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ اسے نہ اٹھانے کی وجہ سے اس کی جان کو نقصان پہنچ جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (52/2)
ان القطع (ای الصلاۃ) یکون....واجبا....والواجب لاحیاء نفس۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی