سوال:
مفتی صاحب ! اگرآڈیو یا ویڈیو میں سجدہ تلاوت سنی جائے تو کیا سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ ریڈیو، ٹیلی ویژن سے (لائیو) براہ راست آڈیو یا ویڈیو نشر کی جانے والی تلاوت میں اگر آیت سجدہ آجائے، تو سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے، اور اگر پہلے سے ریکارڈ شدہ تلاوت ٹیلی ویژن یا ریڈیو پر نشر کی جائے، تو سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (کتاب الصلاۃ، فصل في سبب وجوب الصلاۃ، 180/1)
"فیجب علی التالي الأصم، والسامع الذي لم یتل، أما التلاوۃ فلا یشکل، وکذا السماع لما بینا أن الله تعالی ألحق الأئمۃ بالکفار لترکہم السجود، إذا قرئ علیہم القرآن بقولہ تعالی فمالہم لا یؤمنون وإذا قرئ علیہم القرآن لایسجدون۔ [سورۃ الانشقاق:۲۱]
وقال الله تعالیٰ: اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِآَیَاتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِّرُوْا بِہَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَسَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَہُمْ لَا یَسْتَکْبِرُوْنًَ۔ [سورۃ السجدۃ:۱۵]
من غیر فصل في الآیتین بین التالي والسامع، وروینا عن کبار الصحابۃ رضي الله عنہم السجدۃ علی من سمعہا، ولأن حجۃ الله تعالیٰ تلزمہ بالسماع کما تلزمہ بالتلاوۃ، فیجب أن یخضع لحاجۃ الله تعالیٰ بالسماع کما یخضع بالقرأۃ".
و فیہ ایضاً: (کتاب الصلاۃ، فصل بیان من تجب علیہ سجدۃ التلاوۃ)
"بخلاف السماع من الببغاء والصدى فإن ذلك ليس بتلاوة وكذا إذا سمع من المجنون ؛ لأن ذلك ليس بتلاوة صحيحة؛ لعدم أهليته لانعدام التمييز ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی