سوال:
بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ گریبان کھول کر نماز پڑھتے ہیں، کیا اس طرح نماز پڑھنے سے نماز ہو جاتی ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نماز کے آداب میں سے ہے کہ اچھی وضع قطع میں نماز پڑھی جائے، لہذا نمازی کو چاہیے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے گریبان بند کرلے، تاہم اگر کسی نے گریبان کھلے ہونے کی حالت میں نماز پڑھ لی تو اس کی نماز ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 238)
وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَo
غنیة المستملي: (ص: 348، ط: سھیل اکیدمي)
ویکرہ للمصلی کل ماھو من اخلاق الجبارۃ عموما لان الصلوۃ مقام التواضع والتذلل والخشوع الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی