سوال:
میں نے اکثر جگہ کتابوں میں پڑھا ہے کہ عورت کو نماز میں ہاتھ، پاؤں اور چہرے کے علاوہ تمام جسم ڈھانکنا ضروری ہے، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عورت کے لیے نماز میں سینہ بند (Brezar) پہننا بھی لازم ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور وجہ اس کی یہ بتاتے ہیں کہ سینہ بند عورت کے کفن میں بھی شامل ہوتا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟
جواب: واضح رہے کہ عورت کے لیے نماز میں سینہ بند پہننا نماز کے صحیح ہونے کے لیے شرط نہیں ہے، اس کے بغیر بھی نماز پڑھنا درست ہے، باقی عورت کے کفن میں سینہ بند کا شامل ہونا مسنون ہے، لازمی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (کتاب الصلوۃ، 58/1، ط: زکریا)
وبدن الحرۃ عورۃ إلاوجہہا، وکفیہا، وقدمیہا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی