سوال:
اگر کمرے میں دیوار پر نعلین شریفین کا نقش لگا ہو تو نعلین شریفین کے نقش کے نیچے بیٹھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنے سے قرآن مجید کی بے ادبی تو نہیں ہوگی؟
جواب: واضح رہے کہ ادب کا تعلق زیادہ تر عرف سے ہے، جس عمل کو معاشرہ میں ناگوار اور بے ادبی سمجھا جاتا ہو، وہ بے ادبی کہلائے گا، چنانچہ اگر کمرے کی دیوار پر نعلین شریفین کا نقش لگا ہو اور اس کمرے میں نیچے بیٹھ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کو کسی معاشرے میں بے ادبی نہیں سمجھا جاتا تو اس کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بذل المجہود: (205/13، ط: بیروت)
الأدب: ہو الطریقۃ الحسنۃ في المعاشرۃ وغیرہا۔
الاشباہ و النظائر: (الفن الاول، القاعدة السادسة)
اعتبار العادۃ والعرف ترجع الیہ فی الفقہ فی مسائل کثیرۃ حتی جعلوا ذالک اصلا
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی