سوال:
مفتی صاحب! کیا میاں بیوی آپس میں جماعت سے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اس طور پر کہ شوہر امام بنے اور عورت اس کی اقتداء میں نماز پڑھے؟
جواب: جی ہاں! میاں بیوی آپس میں جماعت سے نماز پڑھ سکتے ہیں، مگر بیوی امام کے برابر میں کھڑی نہ ہو، بلکہ پیچھے کھڑی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (159/1)
واذا کان مع الإمام إمراۃ أقامہا خلفہ لأن محاذاتہا مفسدۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی