سوال:
مفتی صاحب! جمعہ کے دن دو اذانیں ہوتی ہیں تو عورت جمعہ کے دن ظہر کی نماز کب پڑھے گی؟ پہلی اذان کے بعد یا دوسری اذان کے بعد؟
جواب: واضح رہے کہ شرعاً عورت کے لئے کسی بھی نماز کے لیے اذان کی کوئی پابندی نہیں ہے، لہذا جمعہ کے دن ظہر کی نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد وہ نماز پڑھ سکتی ہے، چاہے مسجد میں اذان ہوگئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب شروط الصلوٰۃ، 421/1)
وشرط فی ادائھا الخ دخول لوقت واعتقاد دخولہ
لوقت ای وقت المکتوبۃ واعتقاد دخولہ او ما یقوم مقام الاعتقاد من غلبۃ الظن فلو شرع شاکا فیہ لا تجزیہ
و فیہ ایضاً: (25/2)
ولھذا کان أولی للنساء أن یصلین في أول الوقت لأنھن لا یخرجن إلی الجماعة
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی