عنوان: قربانی کے جانور کو وزن کے حساب سے خریدنا(4592-No)

سوال: مفتی صاحب ! قربانی کے جانور وزن کے حساب سے بھی ملتے ہیں، کیا اس طرح وزن کر کے قربانی کے جانور خریدنا جائز ہے؟
جزاک اللہ

جواب: جانور کو وزن کرکے خریدنا اور بیچنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ متعین جانور کا فی کلو کے حساب سے نرخ طے کرلیا گیا ہو، نیز جانور کا وزن کرنے کے بعد اس کی قیمت بھی متعین کر لی گئی ہو، جس کی صورت یوں ہوگی کہ خریدار کو مثلاً ایک بکرے کی ضرورت ہے، تاجر کے پاس جا کر وہ بکروں میں سے ایک بکرا منتخب کر لیتا ہے اور تاجر اس کو بتا دیتا ہے کہ اس بکرے کی قیمت پچاس روپے فی کلو ہے اور اس بکرے کو خریدار کے سامنے وزن کرکے بتا دیتا ہے کہ مثلاً یہ بیس کلو کا ہے، اب اگر خریدار اس کو قبول کرلے، تو بیع منعقد ہو جائے گی اور اس طرح کی گئی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشیہ فتاویٰ عثمانی: (99/3، ط: معارف القرآن)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2517 Jun 22, 2020
qurbani kay jaanwar ko wazan kay hisab se khareedna, Buying a sacrificial animal by weight

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.