عنوان: کیا سجدہ تلاوت اور نماز کی شرائط ایک ہیں؟ (4608-No)

سوال: مفتی صاحب! آپ سے پوچھنا تھا کہ جو شرائط نماز کے لئے ضروری ہیں، کیا وہ شرائط سجدۂ تلاوت کے لئے بھی ضروری ہیں، یا ان شرائط کے بغیر سجدۂ تلاوت ادا ہوجائے گا؟

جواب: واضح رہے کہ جو شرائط نماز کے لیے ضروری ہیں، ان شرائط کا سجدۂ تلاوت کے لیے بھی پایا جانا ضروری ہے، اگر ان شرائط میں سے ایک شرط بھی مفقود ہوگی، تو سجدۂ تلاوت ادا نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (186/1، ط: دار الکتب العلمیة)

وأما شرائط الجواز فكل ما هو شرط جواز الصلاة من طهارة الحدث وهي الوضوء والغسل، وطهارة النجس وهي طهارة البدن والثوب، ومكان السجود والقيام والقعود فهو شرط جواز السجدة؛ لأنها جزء من أجزاء الصلاة فكانت معتبرة بسجدات الصلاة۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 650 Jun 24, 2020
kia sajda tilawat or namaz ki sharait aik hain?, Are the conditions of sajda e tilawat / prostration of recitation and prayer the same?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.