سوال:
مفتی صاحب! اگر کسی نمازی کے سامنے رحل رکھ دی جائے، اور اس کے سامنے سے گزرا جائے، تو کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟
جواب: واضح رہے کہ سترہ ایک ہاتھ (دو بالشت) یا ایک ہاتھ سے زیادہ لمبا ہونا شرعاً ضروری ہے، لہذا اگر کسی نمازی کے سامنے رحل رکھ دی جائے، اور وہ رحل لمبائی میں ایک ہاتھ سے کم ہو، تو نمازی کے سامنے سے گزرنا درست نہ ہوگا، اور اگر رحل ایک ہاتھ یا ایک ہاتھ سے زیادہ لمبی ہو، تو نمازی کے آگے سے گزرنا شرعا درست ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (637/1، ط: دار الفکر)
(سترة بقدر ذراع) طولا (وغلظ أصبع) لتبدو للناظر (بقربه)۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی