عنوان:
چہرے کا پردہ(462-No)
سوال:
ایک عیسائی عورت جو اب مسلمان ہو چکی ہے، اس نے سوال کیا ہے کہ ایک مسلمان عورت نقاب کیوں کرتی ہے ؟ وہ سوچتی ہے کہ نقاب چہرے کے آگے رکاوٹ ہے، قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔
جواب: عورت کےلئے پردے کا حکم قرآن کریم کی سات آیات اور ستراحادیث مبارکہ سے ثابت ہے اور اس حکم کامقصد بےحیائی، فحاشی اور بدکاری کی روک تھام ہے، کیونکہ یہ فتنہ انسانی سوسائٹی کے لئے زہر قاتل اور بربادی کا ذریعہ ہے، اس وجہ سے شریعت نے اسلامی سوسائٹی کو بےحیائی کے تمام ذرائع سے بچانے کے لئے پردے کا حکم دیا اور چونکہ عورت کا چہرہ تمام محاسن کا مجموعہ اور تمام زینتوں کا منبع ہے، اگر باقی بدن چھپا ہوا ہو اور صرف چہرہ ہی کھلا ہوا ہو تو اسلامی سوسائٹی میں بے حیائی اور فحاشی پھیلنے سے کیا چیز مانع ہوسکتی ہے، خصوصاً اس موجودہ دور میں اس فتنے سے حفاظت کس طرح ممکن ہے، جبکہ نیکی اور بدی کے درمیان تمیز اٹھ چکی ہے، دل پلٹ چکے ہیں، بے حیائی قابل فخر ہے اور بے پردگی قابل ستائش و تعریف، اس لئے عورت کے لئے چہرے کا پردہ بھی فرض ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الاحزاب، الایة: 59)
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزۡوَاجِکَ وَ بَنٰتِکَ وَ نِسَآءِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ یُدۡنِیۡنَ عَلَیۡہِنَّ مِنۡ جَلَابِیۡبِہِنَّ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَنۡ یُّعۡرَفۡنَ فَلَا یُؤۡذَیۡنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًاo
سنن ابی داؤد: (61/4، ط: المکتبۃ العصریۃ)
عن أم سلمة، قالت: " لما نزلت: {يدنين عليهن من جلابيبهن} [الأحزاب: ٥٩]، خرج نساء الأنصار كأن على رءوسهن الغربان من الأكسية "
عن عروة بن الزبير، عن عائشة رضي الله عنها، أنها قالت: " يرحم الله نساء المهاجرات الأول، لما أنزل الله: {وليضربن بخمرهن على جيوبهن} [النور: ٣١]، شققن أكنف - قال ابن صالح: أكثف - مروطهن، فاختمرن بها "
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
chehray ka parda, chehray ka parda in islam, Chehre ka parda, pardah, Aurat ke chehre ka parda, Kya chehre ka parda bhi karna chahie, Chehre ka parda farz hai, Chehre ka pardah Lazmi hay , Niqab, Nikab,
Face veil, Face veil in Islam, Is it obligatory in Islam to do veil of face, Hiding the face, Covering the face, Women Hijab, Pardah of women face, Face veil pattern, Ruling on face veil, Face veil verse in Quran, Niqab, Hijab, Covering the face of women, Headscarf, Ruling on covering the face