سوال:
ہمارے کام کی جگہ پر بعض اوقات کچھ لوگ اونچی آواز سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں، کیا کام میں مشغول افراد پر ان کی تلاوت سننا واجب ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص انفرادی طور پر قرآن مجیدکی تلاوت کررہا ہو تو اس کا سننا واجب نہیں ہے، اور جہاں لوگ اپنے کاروبار یا دوسرے مشاغل میں مصروف ہوں تو وہاں تلاوت کرنے والے کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ آہستہ آواز سے تلاوت کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (کتاب الکراھیة، الباب الرابع فی الصلوٰۃ، 316/5)
لا یقرأ جہراً عند المشتغلین بالأعمال۔
رد المحتار: (570/9، ط: زکریا)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی