عنوان: کیا فرض نماز کی قضا پڑھنے کا حکم قرآن سے ثابت ہے؟ (4634-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ فرض روزے اگر سفر یا بیماری کی وجہ سے چھوٹ جائیں، تو روزوں کی قضا کا حکم قرآن کریم سے ثابت ہے، تو کیا نمازوں کی قضا کا حکم بھی قرآن کی کسی آیت سے ثابت ہے؟

جواب: واضح رہے کہ فرض نمازیں اگر قضا ہو جائیں، تو ان کی قضا کرنے کا حکم قرآن کریم کی کسی صریح آیت سے ثابت نہیں ہے، البتہ فقہاء کرام نے فوت شدہ نمازوں کی قضا پڑھنے کو درج ذیل حدیث شریف کی رو سے واجب قرار دیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جب تم میں سے کوئی شخص نماز سے سوجائے یا نماز پڑھنا بھول جائے، تو جس وقت یاد آئے نماز پڑھ لے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تبیین الحقائق: (185/1، ط: دار الکتاب الاسلامی)

والقضاء واجب لقوله - عليه الصلاة والسلام - «إذا رقد أحدكم عن الصلاة أو غفل عنها فليصلها إذا ذكرها فإن الله تعالى يقول {وأقم الصلاة لذكري} [طه: ١٤]» أي لذكر صلاتي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 647 Jun 25, 2020
kia farz namaz ki qazaa parhne ka hukum quraan sai saabit hai?, Is the ruling on performing qadha / qaza / missed of obligatory prayers proven by the Qur'an / Quran?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.