سوال:
مفتی صاحب ! ستر سال سے زیادہ عمر کے بزرگ حضرات (جن کا کرونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے) کو مسجد اور بالخصوص جمعہ کی نماز سے روکنا صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ موجودہ وبا (کرونا وائرس) کی وجہ سے جو ضعیف حضرات جمعہ اور جماعت میں شریک نہیں ہو سکتے، وہ شرعاً معذور ہیں، ایسے لوگ اپنی اپنی جگہوں پر حتی الامکان جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کی کوشش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (مطلب اطاعۃ الامام واجبۃ، 422/5، ط: سعید)
امر السلطان انما ینفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا یتبع ولا تجوز مخالفتہ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی